مٹھی بھر دہشتگرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے: عثمان بزدار
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے جوہر ٹاون کے علاقے میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے-وزیراعلی عثمان بزدارنے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے-وزیراعلی عثمان بزدارنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیاہے-وزیراعلی عثمان بزدارنے جوہر ٹاون میں دھماکے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ دھماکے کے ذمہ داروں کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے۔زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلی عثمان بزدارنے جناح ہسپتال اور دیگرہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ریسکیو 1122 اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیاں تیز کریں -وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی موقع پر پہنچے او رصورتحال کا جائزہ لیا جبکہ صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد اور ہاشم ڈوگر نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اورزخمیوں کی عیادت کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اورہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ یہ واقعہ امن و امان کی فضاء کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کارروائی ہے۔دھماکے کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ملک دشمن عناصر ایسی بزدلانہ کارروائیاں کر کے عدم ا ستحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں -انہوں نے کہاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد کی جائے گی جبکہ املاک کو پہنچنے وا لے نقصان کا ازالہ کریں گے-دریں اثناء وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا-وزیراعلی سندھ نے جوہر ٹاون دھماکے کی مذمت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ دھماکے کے ذمہ دار جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
عثمان بزدار
لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان اورچین کے سفارتی تعلقات کے 70برس مکمل ہونے کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا-وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزراء نے پاکستان اور چین کے پرچم تھام کرتقریب میں شرکت کی-وزیر اعلی عثمان بزدار اور صوبائی وزراء نے چین اور پاکستان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی وزراء نے پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین برادرانہ، انمٹ اورلازوال دوستی کا سفر7 دہائیوں پر مشتمل ہے۔ پاک چین تعلقات کے 70برس باہمی احترام،محبت اورخلوص کی خوبصورت داستان سمیٹے ہوئے ہیں۔ دونوں ملکوں کی دوستی اپنی مثال آپ ہے۔پاکستان اورچین کی دوستی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے۔اقوام عالم میں پاک چین تعلقات کو رشک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کوچھورہے ہیں۔ چین نے ہر آڑے وقت میں پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے۔ چین نے محنت، لگن، جذبے اور عزم کے ساتھ اقوام عالم میں اونچا مقام حاصل کیا ہے۔ جدت، ریسرچ اور محنت چینی قوم کی ترقی کا راز ہے۔ پاکستان خوش قسمت ہے کہ اسے چین جیسا عظیم دوست ملا ہے۔ چینی قوم نے پاکستان کو محنت کا درس دیا ہے۔محنت کا یہ درس آئندہ نسلوں تک لے کر جانا ہے۔محنت ہی ترقی و خوشحالی کا واحد راستہ ہے۔پاک چین تعلقات کایہ عظیم سفر تیزی سے جاری رہے گا اور آگے بڑھتا جائے گا۔ صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے کہاکہ پنجاب حکومت پاک چین دوستی کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات ہر سطح پر منا رہی ہے-چین اور پاکستان میں گہرے ثقافتی، سفارتی اوردوستانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان اور چین کی فقیدالمثال دوستی اقوام عالم میں ایک مثال ہے۔ سفارتی تعلقات کے70برس مکمل ہونے پر ثقافتی تقریبات کاانعقاد کیا جارہاہے-
تقریب