زرداری کا پنجاب میں پی پی، (ن) لیگ حکومت بنانے کا خواب خواب ہی رہیگا: فردوس عاشق

زرداری کا پنجاب میں پی پی، (ن) لیگ حکومت بنانے کا خواب خواب ہی رہیگا: فردوس ...

  

 سیالکوٹ(بیورو رپورٹ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے جوہر ٹاؤن لاہور میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے پنجاب حکومت تیزی سے واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے اور جلد تمام حقائق کو میڈیا کے سامنے لایا جائے گا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے زخمیوں کا علاج معالجہ کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ جاں بحق افراد کے پسماندگان کو معاوضہ اورزخمیوں کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے جیالے کو متنفر کردیا ہے،ن لیگ کیسا تھ مل کر پنجاب میں حکومت بنانا آصف رزداری کا خواب ہے جو کبھی پورا نہیں ہوگا، پیپلز پارٹی کا پنجاب میں کوئی سیاسی مستقبل نہیں،جبکہ آصف زرداری اور پرویز الہٰی کی ملاقات پر چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آ فس سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو اور قبل ازیں اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیر اعظم عمران خان کے عزم اور تبدیلی کے خواب کی عملی تعبیر گڈ گورننس ہے۔پی ٹی آئی نے کرپشن کے ناسور کا خاتمہ کرکے عوام کو ریلیف دیا ہے۔ پنجاب میں شاہی خاندان کے حواریوں کو جواب دینا ہے۔ ہمارا اتحادیوں کیساتھ تعلق کچے دھاگے سے نہیں بندھا۔یہ اتحاد ایک ملاقات سے کمزور نہیں ہو سکتا،ایک دوسرے سے میل ملاپ سیاست کا حسن ہے۔ آصف زرداری سندھ کے عوام کی فکر کریں۔ہم پنجاب میں عوام اور کسان دوست اور مزدور کیلئے بہترین بجٹ پیش کرچکے ہیں۔اگلے دوسال بھی پی ٹی آئی عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے۔ملک کو عدم استحکام کا شکارکرنے کا کوئی حربہ اور سازش کامیا ب نہیں ہوگی۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عوام کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے سہولت فراہم کررہا ہے۔نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لارہے ہے اور اب تک ٹیکس میں 2ارب کا اضافہ ہوا ہے۔عوام کو ٹیکس کے متعلق مشکلات سے نجات دلانے کا عزم کر رکھاہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا پی پی کے ووٹرز اسی دن تقسیم ہوگئے تھے جب آصف زرداری  نے نوازاور شہباز شریف کیساتھ بیٹھ کر تیتر بٹیر کھائے تھے۔ نواز مخالف اور ذوالفقار علی بھٹو کے حامی ووٹرز نے پی ٹی آئی کومضبوط کیا۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو ملا کر پنجاب میں حکومت بنانا آصف زرداری کا خواب خواب ہی رہیگا۔ جہانگیر ترین وضع دار شخص ہیں وہ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے پی ٹی آئی کا نظریہ کمزور ہو۔ ہر و قت حکومت گرانے کے خواب دیکھنے والے آصف زرداری اور پرویز الٰہی ملاقات کو اپنی مرضی کے معنی دے رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومتی کامیابیوں سے پر یشا ن اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست دی اب بھی اپوزیشن کا تسلی بخش علاج کیا جائیگا۔

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -