ڈینز تاجر انصاف ایکشن کمیٹی کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی دھرنا 

ڈینز تاجر انصاف ایکشن کمیٹی کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی دھرنا 

  

پشاو ر(سٹی رپورٹر)ڈینز تاجر انصاف ایکشن کمیٹی پشاور کینٹ نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاور ریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر احتجاج دھرنا دیا جسمیں کثیر تعداد میں ڈینز  ٹریڈ سینٹر کے دکانداروں نے شرکت کی مظاہرے کی قیادت ڈینز تاجر انصاف ایکشن کمیٹی کے عہدیداران نے کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے ا س موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈینز ٹریڈ سنٹر انتظامیہ بجلی مہنگے ریٹس پر دے رہی ہے جبکہ میٹرز بھی نہیں لگائے گئی جسکی وجہ سے دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا  ہے جبکہ مینٹنینس کے چارجز بھی زیادہ لیے جاتے ہے اور بھاری جرمانے بھی لگاتے ہے جو سراسر نا انصافی ہے ڈینز ٹریڈ سینٹر کے تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی،مینٹنیس اور دیگر مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائے اور جلد از جلد یونین کے الیکشن کروائے جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -