جنوبی وزیرستان وانا میں وانا سنٹرل لائبریری کی منظوری

 جنوبی وزیرستان وانا میں وانا سنٹرل لائبریری کی منظوری

  

 ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے جنوبی وزیرستان وانا میں وانا سنٹرل لائبریری کی منظوری دے دی،  نوٹیفیکشن جاری، تفصیلات کمطابق ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جنوبی وزیرستان ضلعی ہیڈ کواٹر وانا میں لائبریری کی باقاعدہ منظوری دے کر تعمیر کیلئے دو کروڑ روپے کا فنڈ جاری کردیا گیا ہے، ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے لائبریری کی منظوری اور فنڈ فراہمی سے علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، لائبریری کی تعمیر سے جہاں پڑھے لکھے بے روزگار طبقے کو جہاں مطالعہ کرنے کا موقع ملے گا،وہاں ٹائم ضائع کرنے کی بجائے اپنے قیمتی وقت کو مطالعہ میں جھونک کر سیرحاصل معلومات حاصل کرسکیں گے، اب اس آمر کی ضرورت ہے کہ لائبریری ایسی جگہ تعمیر کی جائے جس سے علاقے کے تعلیم یافتہ افراد مستفید ہوکر اپنے تاریخی واقعات سے آگاہی حاصل کر سکے، عوامی سماجی حلقوں نے وانا میں لائبریری کی منظوری پر ڈاکٹر صدام وزیر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -