تخت بھائی،ٹریفک پولیس کی خلاف ورزیوں پر کارروائی،متعدد گرفتار

      تخت بھائی،ٹریفک پولیس کی خلاف ورزیوں پر کارروائی،متعدد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) ٹریفک وارڈن پولیس کا ضلع بھر میں کم عمر اور ون ویلنگ کرنے والے موٹرسائیکل ڈرائیوران کے خلاف کریک ڈاون۔متعدد ڈرائیوران کو ون ویلنگ جیسے جان لیوا فعل اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتارکیا گیااور انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ موٹرسائیکلیں قبضہ پولیس کی گئی۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب موٹر سائیکل ڈرائیوران کے والدین سے ضمانتی سٹامپ پیپر وجرمانہ بھی وصول کیا۔ انچارج ٹریفک وارڈن آمجد خان نے عوام الناس بالخصوص والدین سے گزارش کیا کہ تکلیف اور پریشانی سے بچنے کے لئے اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے اور ون ویلنگ جیسے خطرناک اور جان لیوا فعل سے منع کریں۔