کسانوں کی مالی سہولیات کی خاطر بی او پی ہمیشہ آ گے رہا، ظفر مسعود 

کسانوں کی مالی سہولیات کی خاطر بی او پی ہمیشہ آ گے رہا، ظفر مسعود 

  

پشاور(خصوصی رپورٹ)نعمت کولیٹرل مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی اشتراک سے مکئی کے سٹاک پر دی بینک آف پنجاب کی جانب سے پہلی الیکٹرانک ویئر ہاؤس رسید (EWR) فنانس کی سہولت مہیا کر دی گئی جو کہ پاکستان میں مکئی کے سٹاک پر اپنی طرز کی پہلی فنانس سہولت ہے۔الیکٹرانک ویئر ہاؤس ریسیپٹ (EWR)ایک ڈیجیٹل رسید پروگرام ہے جوبینکوں کو ان کسانوں کے بارے میں معلومات اور رسائی دیتا ہے جو اپنی پیداوار منظور شدہ ویئر ہاؤس میں رکھوا کر اس کے اس کے عوض قرضہ جات کے حصول کے خواہشمند ہیں۔ اس سے خاص طور پر بینکوں کے لئے ٹرانزیکشن کی لاگت اور دوسرے آ پریشنل خطرات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوتی ہے۔EWRکے تحت، دی بینک آ ف پنجاب وہ پہلا بینک ہے جس نے میٹرا ایشیا پرائیویٹ لمیٹڈ حبیب آباد ڈسٹرکٹ قصور کے زیر انتظام ویئر ہاؤس میں مکئی کے سٹاک پر اپنے معزز کسٹمر کوزرعی قرضہ کی سہولت فراہم کی۔EWRکے تحت جاری ہونے والے پہلے قرض کی تقریب میں صدر اور سی ای او بینک آف پنجاب جناب ظفر مسعود نے کہا، کہ چھوٹے کسانوں کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بینک آف پنجاب ہمیشہ سب سے آ گے رہا ہے۔ اس قسم کی فنانسنگ بی او پی کی زرعی سہولیات فہرست میں ایک جدید اضافہ ہے اور یہ سہولت الیکٹرانک طور پر محفوظ ماحول میں مالی خدمات فراہم کر کے پاکستان کی زرعی فنانسنگ میں انقلاب لائے گی۔ بینک آف پنجاب چھوٹے کسانوں کو کم سے کم کاغذی کارروائی اور بہت کم وقت میں بغیر پراپرٹی یا کولیٹرل کے صرف نامزد ویئر ہاؤس میں ذخیرہ شدہ زرعی اجناس  کے عوض کم ترین شرح مارک اپ پر قرضہ جات کی فراہمی یقینی بنائے گا۔اس سہولت کے ساتھ کسان اگلی فصل کے لئے فوری سرمائے کی ضرورت پورا کرنے کے لئے اپنی فصلوں کو فوری طور پر فروخت کرنے کے مسئلے پر قابو پا لیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں مارکیٹ میں ہونے والے استحصال سے بھی نجات ملے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی او پی EWRفنانس کا یہ سسٹم دوسری بڑی زرعی اجناس جیسے دھان /چاول، آ ئل سیڈز وغیرہ کے لئے بھی شروع کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -