قبائلیوں کی ملک و قوم کیلئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: لیفٹیننٹ کرنل وقاص احمد
باڑہ(نمائندہ پاکستان)باڑہ قبائل محب وطن ہے اور امن کے بحالی میں انکے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اسلئے افواج پاکستان انکو قدر کے نگاہ سے دیکھتے ہیں،اور انکے قربانیوں کو سراہتے ہیں،افواج پاکستان سرحدات کے خفاظت کیساتھ ساتھ جہاں پر بھی گئے ہیں وہاں پر فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لے رہے ہیں، لیفٹینٹ کرنل وقاص احمد، تفصیلات کے مطابق ایف سی کے 104 ونگ بمقام جھانسی کیمپ میں ونگ کمانڈر کی زیر نگرانی میں جرگہ منعقد ہواجہاں پر قومی مشران کے علاوہ لیفٹینٹ کرنل وقاص احمد نے بھی شرکت کی اور علاقائی مسائل پر تفصیلی بات چیت و خطاب کی۔علاقائی مشران نے کہاکہ ہم صرف اپنے علاقوں میں امن چاہتے ہیں کیونکہ ہم پرامن لوگ ہیں اور رہے نگے اور قبائلی عوام نے ہمیشہ اپنے وطن عزیز کے خاطر افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی اداروں سے تعاون کرکے قربانیاں دیئے ہیں علاقائی مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ باڑہ میں امن کے قیام کے بعد یہاں کے مسائل اور بنیادی سہولیات صحت، پانی بجلی اور تعلیم نہ ہونے کے برابرہے مسمار شدہ گھروں کا سروے سست روی کا شکار ہے جس پر لیفٹیننٹ کرنل وقاص احمد نے کہا کہ افواج پاکستان قبائلوں کی قربانیوں کو سراہتے ہیں اور انکو قدر کے نگاہ سے دیتے ہیں قبائل پرامن لوگ ہیں ہم مانتے یہاں پر امن کی بحالی میں آپ کے قربانیاں ہے جو رائیگاں نہیں جائے گی، آپکے جو مسائل ہے سب مل جل کر اتفاق سے مسائل حل کریں گے،جو مسائل یہاں پر سیکورٹی فورسز کے حوالے سے ہیں وہ ہم حل کر دینگے البتہ مسمار شدہ گھروں کے سروے،کرش پلانٹ، روڈ اور بجلی کے حوالے سے ہم متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے بالکل بات چیت کرینگے وہ مسائل کے حل کے لئے انکو مائل کرینگے یہاں پر آپ کو ترقی و امن برقرار رکھنا ہمارا ذمہ داری ہے کسی بھی صورت علاقے کے امن کسی کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔