کبل میں ٹریفک حادثات، خواتین  اور بچوں سمیت کئی افراد زخمی

کبل میں ٹریفک حادثات، خواتین  اور بچوں سمیت کئی افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبل سوات(تحصیل رپورٹر)کبل میں ایک روز تین خطرناک ٹریفک حادثات۔خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد زخمی۔شدید زخمیوں کو سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطا بق تحصیل کبل کے مختلف علاقوں میں ایک روز تین مختلف ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں خواتین اور بچوں سمیت گیارہ افراد شدید زخمی ہوگئے۔پہلے واقعہ کے مطابق ہائی سکول کبل کے سامنے فلائنگ کوچ کی ٹکر سے سکول ٹیچر شدید زخمی ہوگئی جس کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کبل منتقل کردیاگیا۔جہاں پر ضروری طبی امداد کے بعد اسکو سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیاگیا۔دوسرے واقعہ میں موٹر کار کی ٹکر سے ایک بچہ زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کے بعد گھر واپس بھیج دیاگیا۔جبکہ تیسرا خطرناک حادثہ کانجو غریب آباد میں پیش آیا جس میں رکشہ میں بیٹھا پورا خاندان بشمول خواتین اور بچوں کے کبل کی طرف جارہاتھا جن کی ٹکر کبل کی طرف سے آتی تیز رفتار موٹرکار سے ہوئی۔رکشہ میں سوار گیارہ افراد بشمول خواتین اور بچوں کے شدید زخمی ہوگئے۔شدید زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبل منتقل کردیاگیا جہاں سے انکو تشویشناک حالت میں سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیاگیا۔شدید زخمیوں میں عمررسیدہ رکشہ ڈرائیور، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔پولیس نے موٹر کار ڈرائیور کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔