اندھے قتل کاملزم گرفتار، تفتیش شروع

 اندھے قتل کاملزم گرفتار، تفتیش شروع

  

رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان)پولیس نے ایک ماہ قبل ہونے والے اندھے قتل کے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

 ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق اے ایس پی سید محمد سلیم شاہ نے ایس ایچ او تھانہ سہجہ محمد وقاص کے ہمراہ اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 16 مئی کو کرایہ پر موٹرسائیکل چلانے والے موضع سہجہ کے رہائشی 33 سالہ محمدساجد کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیااورمقتول کے والد غلام حیدر ولد بہار کی تحریری درخواست پر تھانہ سہجہ میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر106/21 بجرم 365،/34 302 ت پ درج ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ میرے نوٹس میں آنے پر ایس ایچ او سہجہ کو جلداز جلد ملزمان کو ٹریس کرنے کی ہدایت کی جس پر انہوں نے آئی ٹی سپیشلسٹ سرکل خان پور محمد آصف سب انسپکٹر محمد الیاس اے ایس آئی رانا اکبر کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزمان شکور احمدولد نور محمد عبدالرزاق ولد نور محمد حسین بخش ولد نور محمدسکنہ موضع جنگی اور اقبال آباد کے رہائشی عدنان علی ولد پیربخش کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیاجنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ اے ایس پی خان پور نے بتایا کہ ملزمان نے مقتول کو تھانہ تبسم شہید کی حدود چک 190 ون آر لے جاکر شلوار سے زاربند نکال کر گردن میں ڈالا اور مارکر نعش کو ریت کے ٹیلوں پر جبکہ مقتول کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو نالہ میں پھینک دیا ازاربند جس سے محمد ساجد کو گلہ گھونٹ کر قتل کیا گیا وہ بھی برآمد ہوچکا ہے اورمقتول کی ہڈیاں اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چاروں ملزمان جوڈیشل ہوچکے ہیں اور انہیں جیل بھجوادیا گیا ہے۔اس موقع پر مقتول کے والد غلام حیدر نے اے ایس پی خان پور سید محمدسلیم شاہ کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسا واقعہ کسی کے ساتھ پیش نہ آئے۔ 

ملزم گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -