پشاو ر،اپر کرم پارا چنار کے سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

  پشاو ر،اپر کرم پارا چنار کے سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

  

پشاو ر(سٹی رپورٹر)ضلع اپر کرم پاڑہ چنار کے سول سوسائٹی نے علاقے میں امن و امان کی صورت حال اور اپنے دیگر مطالبات کے حوالے سے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک شریف شہید کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور علاقے میں ٹارگٹ کلرز کی شناخت  کی جائے اور انکے سرغنہ کو گرفتار کر کے امن و امان کی صورت حال بہتر کیا جائے،پاڑہ چنار کو بھاری اسلحہ سے پاک کیا جائے اور اپر کرم میں اپریشن کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرینگے مظاہرے کی قیادت اقبال خان بنگش،قدیر خان اور ابراہیم سمیت دیگر عہدیداران نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق مین مطالبات درج تھے اور  مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی کی مظاہرے کی شرکاء کا کہنا تھا کہ  علاقہ میں  امن و امان کی صورت حال خراب ہے گزشتہ روز ملک شریف کو شہید کیا گیا شرکاء نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے ٹارگٹ قلرز سے پاک کیا جائے،بھاری اسلحہ سے پاک کیا جائے،شدت پسند تنظیموں پر پابندی لگائی جائے،شہید خاندان کو فوری معاوضہ دیا جائے،پاڑہ چنار کو کینٹ کا درجہ دیا جائے،پاڑہ چنار کے ائی ڈی پیز کو تحفظ فراہم کرنے سمیت پاڑہ چنار کو ایف سی کے حوالے کیا جائے اور فرقہ ورانہ تخریبی کارروائیاں کرنے والوں کی سرکوبی کی جائے بصورت دیگر غیر معینہ مدت کیلئے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -