خان گڑھ، عدالتی حکم پر قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، تعمیرات مسمار
مظفرگڑھ (نامہ نگار)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے حکم پر مظفرگڑھ انتظامیہ کا چھوٹا بند خان گڑھ پر واقع ناجائز تجاوزات (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
اور سرکاری جگہ پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا معاملہ، سرکاری اراضی پر قابضین کیخلاف مظفرگڑھ انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ کی سربراہی میں اراضی واگزار کرانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن شروع کیا، غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ مکانات کی دیواریں گرا دیں، تفصیل کے مطابق خان گڑھ کے شہریوں نے ملک محمد نقی کمبوہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے چھوٹا بند خان گڑھ پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی درخواست ہائی کورٹ ملتان بنچ میں داخل کی، جس پر فاضل بنچ نے مظفرگڑھ کی انتظامیہ اور محکمہ انہار مظفرگڑھ کے حکام کو کارروائی کا حکم دیا، چنانچہ عدالت عالیہ کے حکم پر عمل درآمد کے لیے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر عابدہ فرید، ایس ڈی او کینال، نائب تحصیلدار چوھدری محمد شکیل، ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ ملک کامران سیف، بلدیہ کا عملہ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی، پولیس نے کارروائی کے دوران مزاحمت کرنے پر متعدد افراد اور خواتین کو حراست میں لے کر تھانہ خان گڑھ منتقل کر دیا، بعد ازاں قابضین کی منت سماجت پر شام تک انہیں سامان اٹھانے اور سرکاری جگہ از خود خالی کرنے کی مہلت دے دی گئی اور کارروائی روک دی گئی، جبکہ شخص ضمانت پر زیر حراست افراد کو رہا کر دیا گیا۔
مسمار