باڑہ میں جرگہ کی کوششوں سے دیرینہ دشمنی ختم
باڑہ(نمائندہ پاکستان)جرگے ممبران کی کوششوں سے دس سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی تینوں فریقین آپس میں بغلگیر آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عزم کیا گیا۔قبیلہ آکاخیل تپہ مدا خیل سے تعلق رکھنے والے فریقین کے مابین دس سے دشمنی چلی آرہی تھی جس میں فریقین سے قتل وغیرہ بھی ہوئے تھے تاہم اس موقع پر جرگہ ممبران حاجی گل مین شاہ، میری خیل، پذیر خان، فضل الرحمن اور طالب جان کی کوششوں سے دیرینہ دشمنی کو ختم کر کے دوستی میں تبدیل کیا۔اس موقع پر فریقین آپس میں بغلگیر ہوکر آپس میں تمام اختلافات ختم کرکے آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عزم کیا گیا۔یاد رہے کہ جرگہ ممبران نے فریقین کے مابین فیصلہ چند شرائط کے بنیاد پر کیا گیا جو کہ سٹام پیپر میں درج کیں گئے ہیں۔جس پر تینوں فریقین نے رضامندی کرکے فیصلہ قبول کیا گیا۔فریق اول نورجمال، صاحب جمال، لعل جمال ولد عمل جان قوم اکاخیل تپہ مدا خیل کندے میرخان خیل۔فریق دوم عظیم جان ولد طوطی جان قوم اکاخیل تپہ مدا خیل کندے میرخان خیل۔فریق سوئم عقل جان، کابل جان، ڈپلاجان، زوادین، کارمیل ولد اوحیار جان قوم اکاخیل تپہ مدا خیل کندے میرخان خیل۔علاقائی مشران نے جرگہ ممبران کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔