مریم نے خود ہی نواز شریف کی بیماری کا بھانڈہ پھوڑ دیا، فیصل واوڈا

مریم نے خود ہی نواز شریف کی بیماری کا بھانڈہ پھوڑ دیا، فیصل واوڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف  کے مرکزی رہنما  سینیٹر فیصل واوڈا  نے کہا ہے کہ مریم نواز نے آج نواز شریف کی بیماری کا بھانڈہ پھوڑ دیا، نواز شریف کو کوئی بیماری نہیں؟ عدالتوں کے ساتھ فراڈ کیا گیا۔بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کے بیان کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے  سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ مریم نواز نے آج نواز شریف کی بیماری کا بھانڈہ پھوڑ دیا، مریم نواز نیکہا نواز کو کل بلا لوں؟ یعنی کوئی بیماری نہیں؟ عدالتوں کے ساتھ فراڈ کیا گیا، یہ عدالت کی توہین ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سب ٹھیک ہونے کی شرط یہ ہے کہ جج اورفیصلیان کی مرضی کے ہو، چوری معاف ہو اور وزیراعظم کی کرسی پربٹھا دیں پھرسب ٹھیک ہے۔
فیصل واوڈا