لودھراں، گن پوائنٹ پر وارداتیں، دو گینگ گرفتار، سامان برآمد

لودھراں، گن پوائنٹ پر وارداتیں، دو گینگ گرفتار، سامان برآمد

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان)اسلحہ کے زور پر فیکٹریوں اور گھروں میں واردات کرنے والے 02بین الاضلاعی خطرناک گینگ گرفتار،مال مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمد تفصیل کے مطابق تھانہ صدر لودھراں کے علاقہ میں کچھ عرصہ سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہورہی  تھی  DPOعبدالروف بابر قیصرانی نے تعینات ہوتے ہی نوٹس لیا اور DPO عبدالروف بابر قیصرانی(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

 نےDSPصدر سرکل حاکم علی خان اور SHO صدر لودھراں مہر ریاض سیال انسپکٹر کی زیر نگرانی مختلف ٹیمز تشکیل دی گئی۔اس ٹیمز نے آئی ٹی برانچ  کی مدد سے دن رات محنت اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بر وئے کار لاتے ہوئے چوری اور ڈکیتی جیسی وارداتوں میں ملوث 02 گینگز کے 08 ارکان کو گرفتار کر کے لوٹا گیا لاکھوں کا مال مسروقہ بر آمد کر لیا گیا۔ مزید برآں ملزمان شراب فروشی کا بھی وسیع دھندا کرتے ہیں  جن سے کافی مقدار میں شراب برآمد کی گئی ہے۔  ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -