دیسی فیک لبرل وزیراعظم کے بیان کو غلط رنگ دے رہے ہیں،شہباز گل

     دیسی فیک لبرل وزیراعظم کے بیان کو غلط رنگ دے رہے ہیں،شہباز گل

  

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ دیسی فیک لبرل وزیراعظم کے بیان کو غلط رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں،وزیر اعظم نے ہرگز نہیں کہا کپڑے کم یا زیادہ پہننے پر زیادتی ہونے کی ذمہ دار خاتون ہوتی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ہمیں زیادتی کی شکار خاتون کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے نہ کہ اسے قصور وار ٹھہرانا چاہیے۔ وزیراعظم نے کبھی نہیں کہا کہ خاتون اپنے ساتھ ہونیوالی زیادتی کی خود ذمہ دار ہوتی ہے یہ دیسی فیک لبرل وزیراعظم کے بیان کو رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ ریپ کی ذمہ دار عورت خود ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان فحاشی کو روکنے کی بات کرتے ہیں یہ ہرگز نہیں کہا کہ کپڑے کم یا زیادہ پہننے پر زیادتی ہونے کی ذمہ دار خاتون ہوتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ پردے کی بات کرتے ہیں جس کا اللہ تعالیٰ نے بھی حکم دیا ہے۔ 

شہباز گل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -