مظفر گڑھ، سٹوڈنٹس کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ،نعرے بازی

  مظفر گڑھ، سٹوڈنٹس کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ،نعرے بازی

  

  مظفرگڑھ (نامہ نگار) غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان نے دوہرا معیار اپناتے ہوئے اپنے سٹوڈنٹس سے آن لائن امتحان جبکہ الحاق شدہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے بی ایس کے طلبہ سے پریکٹیکلی امتحان لینے کا فیصلہ صادر کردیا، یونیورسٹی کے اس (بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

فیصلے پر پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے طلبہ سراپا احتجاج بن گئے اور گزشتہ روز ملتان روڈ پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، طلبہ نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ان کا کہنا تھا کہ چونکہ فائنل ٹرم کی کلاسز آن لائن منعقد کی گئیں اس لئے امتحانات بھی آن لائن یا اسائمنٹ کی بنیاد پر لئے جائیں۔ بعد ازاں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے پرنسپل پروفیسر محمد رفیق کی طرف سے طلبہ کے مطالبات یونیورسٹی حکام تک پہنچائے جانے کی یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرہ ختم کردیا گیا۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -