ہائی کورٹ، توہین عدالت کی کارروائی موخر، آئندہ سماعت لاہور میں کرنیکا فیصلہ
ملتان ( خصو صی رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کا ایس پی صدر ڈویژن لاہور حفیظ الرحمن بگٹی کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا معاملہ، چیف جسٹس کی ملتان بنچ میں قائم عدالت میں لگے کیسز کی لسٹ کینسل ہونے کے باعث گزشتہ(بقیہ نمبر50صفحہ7پر)
روز کیس کی سماعت نہ ہوسکی جس کی آئندہ سماعت لاہور پرنسپل سیٹ پر ہوگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ایس پی صدر کو سماعت کے دوران بیجز اتار کر پیش ہونے کاحکم دیا تو وکیل نے استدعا کی کہ آخری موقع دیدیا جائے۔چیف جسٹس قاسم خان نے ایس پی صدر کی تحریری معافی تین بار مسترد کی۔چیف جسٹس قاسم خان نے کہا تھا کہ آئندہ سماعت پر ایس پی صدر کا ٹرائل کرکے سزا دی جائے گی۔ایس پی صدر کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ گزشتہ روز ملتان بینچ میں ہونا تھا تاہم کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔ ایس پی صدر ڈویژن لاہور حفیظ الرحمن نے شہری کی جائیداد پر پولیس کے قبضے کے خلاف درخواست پر سماعت میں عدالت سے غلط بیانی کی اور کہا کہ ایڈیشنل آئی جی لیگل سے مشاورت کی گئی تاہم ایڈیشنل آئی جی نے کوئی مشاورت نہ ہونے کا بیان دیا تھا جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اعلی افسران بھی عدالت سے غلط بیانی کرتے ہیں۔
فیصلہ