پولیس تشدد سے ملزم ہلاک، مختلف واقعات میں 6افراد جاں بحق

 پولیس تشدد سے ملزم ہلاک، مختلف واقعات میں 6افراد جاں بحق

  

 ملتان،ٹبہ سلطانپور، چوک سرور شہید، خانیوال، محسن وال، میلسی، مظفرگڑھ، وہاڑی، (وقائع نگار، نمائندہ پاکستان، سپیشل رپورٹر، نامہ نگار، بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی، تحصیل رپورٹر)پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور میں ڈکیٹی کے وارداتوں میں مطلوب ملزم کی پولیس تشدد سے (بقیہ نمبر54صفحہ7پر)

ہلاک   ہوگیاجبکہ ملزم کو ایلیٹ فورس نے ملزم کو میلسی روڈ سے گزشتہ گرفتار کر کے پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور کے حوالے کیا جہاں پر پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور کا ایس ایچ او رات بھر ٹارچر کرتا رھا جس پر ملزم کو رودل ھیلتھ سنٹر ٹبہ سلطان پور لایا جس کہ پہلے ہلاک ھو چکا تھا گزشتہ شب پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور کو ایلیٹ فورس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم ریاض  ولد امیرسکنہ خیر پور ٹامیوالی کو گرفتار کر کے دیا جس پر ایس۔ایچ۔او تھانہ ٹبہ سلطان پور سب انسپکٹر عدنان جمیل ٹیپو نے دیگر اھلکار وں اور رضاکار وں سے ملکر ٹارچر سیل میں رات بھر تشدد کا نشانہ بنایا جس پر ملزم ریاض کی حلت غیر ھو گی جس پر پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور کے اھلکار ملزم ریاض کر رورل ھیلتھ سنٹر لے کر آئے جو کہ جو کہ پہلے ھی مردہ حالت میں تھا جبکہ متوفی ریاض کہ نعش کو پوسٹمارٹم رپورٹ کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال وھاڑی بھجوا دیا گیا ھے زرائع سے معلوم ہوا ھے کہ پولیس ملزم ھلاکت کو غلط رنگ دینے کے لئے حکمت عملی میں مصروف ہیں جبکہ پولیس مقف کے مطابق ملزم کی ھلاکت ھارٹ اٹیک س ھوئی ھے۔ڈرائیور کو اونگھ آنے کے باعث دو ٹرک آپس میں ٹکرا گئے،حادثے کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی ہوگیا گذشتہ شب تقریبا صبح چار بجے پٹرولنگ پو لیس ریاض آباد کی گاڑ ی دوران گشت چوک سرور شہید میں موجود تھی کہ چوک سرور شہید کے نواحی اڈا نائی والا پر حادثے کی اطلاع ملی جس پر گشت آفیسر محمد شبیر فوری طور پر موقع پر پہنچا تو دیکھا کہ ٹرک نمبری 519/RH اور ٹرک نمبری 8352/C ڈرائیور کواونگھ آنے کے باعث آپس میں ٹکرا گئے،حادثہ کے نتیجہ میں ٹرک ڈرائیور بلال حسین ولد فرید بخش سکنہ تحصیل علی پور ضلع مظفر گڑھ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ کلینر حنیف ولد بہاول خان زخمی تھا جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122کی گاڑی پر ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید پہنچایا گیا۔میاں چنوں غلہ گودام سے نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اور تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردیں،مگر تاحال نوجوان کے قتل کی وجہ اور ورثاء کا پتہ نا مل سکا،نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے بتایا کاروائی جاری ہے،ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے موضع کوٹ رتہ کی بستی رنجوجہ میں سونی کینال میں بدھ کی صبح  ساڑھے سات بجے علی حسن ولد حسین بخش نامی 7 سالہ ذہنی معزور بچہ کھیلتے ہوئے نہر میں گرگیا ہے۔ ریسکیو 1122 شہر سلطان کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،جس میں تا حال کامیابی نہیں ملی سرچ آپریشن جاری ہے۔مظفرگڑھ کوٹ ادو روڈ پر پٹھان ہوٹل کے قریب ایک کار الٹ گئی۔ کار الٹنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگیا ریسکیو ذرائع۔ جادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس بروقت جائے حادثہ پر پہنچی وہاں پر موٹر بائیک سروس سٹاف ملتان موقع پر موجود تھا۔ خاتون جن کی شناخت گل افشاں کے نام سے ہوئی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ باقی لوگ محفوظ رہے۔نعش کو لواحقین کے کہنے پر سٹی ہسپتال ملتان شفٹ کیا۔میلسی روڈ چک نمبر 59 ڈبلیو بی کے قریب تیز رفتار اے سی بس موٹر سائیکل سوار کو کچلتے ہوئے درخت سے ٹکرا گئی  حادثہ میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ڈرائیور سمیت 8 افراد شدید زخمی ہوگیا واقعات کے مطابق  نجی کمپنی کی بس وھاڑی سے میلسی کی طرف جارہی تھی کہ اچانک چک نمبر 59 کی طرف سے آنے والا موٹر سائیکل سوار نے روڈ پر آگیا عینی شاہدین کے مطابق بس ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کی لیکن بس بے قابو ہوکرموٹر سائیکل سوار کو کچلتے ہوئے سڑک کے کنارے درخت سے جا ٹکرائی حادثہ میں 59 ڈبلیو بی کا رہائشی موٹر سائیکل سوار محمد الیاس موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ بس ڈرائیور سمیت 8 افراد شدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122کے جوان حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ گاڑی میں پھنسے ہوئیتھے ڈرائیور کو 2گھنٹیکی مسلسل کوشش کے بعد بس کی باڈی کو کاٹ کر نکال لیا گیا تمام زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔تھانہ کوتوالی کے علاقے میں سے  نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔جسکو پوسٹمارٹم کیلئے  نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ تھانہ کوتوالی جے علاقے چونگی نمبر نو پر واقع م فلائی اوور کے نیچے نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں پایا گیا۔جسکی اطلاع پر پولیس تھانہ پرانی کوتوالی موقع پر آگئی۔جہنوں مذکورہ لاش قبضے میں لیکر برائے  پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کر دی ہے۔لاش کے جسم پر بظاہر زخم کے کوئی نشانات نہیں پائے گئے۔مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -