مردان،اسلحہ کی نوک پر موبائل اور نقدی چھین لی گئی
مردان(بیورورپورٹ) شہری علاقہ گلی باغ میں علی الصبح تاجر سے اسلحہ کی نوک پرنامعلوم مسلح راہزنوں نے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرارہوگئے کینٹ پلازہ کے تاجرخان علی نے ہوتی پولیس کو بتایاکہ اس کا کمپیوٹردکان ہے گذشتہ علی الصبح لاہور سے سامان لے کر رکشہ میں بیٹھ کر گھر جارہاتھاکہ راستے میں دومسلح موٹرسائیکل سواروں نے رکشے کے سامنے آکر مجھ سے زبردستی سے 85ہزار روپے نقد، دوموبائل سیٹ اور اے ٹی ایم کارڈ چھین کر فرارہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔