مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی ظاہر  شاہ کامختصر دورہ مینا بازار

مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی ظاہر  شاہ کامختصر دورہ مینا ...

  

تخت بھائی (نمائندہ خصوصی) مرکزی تنظیم تاجرا ن خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری اور مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی ظاہر شاہ کامختصر دورہ مینا بازار۔ اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران تخت بھائی کے صدر حاجی طارق خان، مینا بازار کے صدر محسن خان، جنرل سیکرٹری کاشف اور دیگر تاجر کثیر تعدادمیں موجود تھے۔ اس موقع پر مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی ظاہر شاہ نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کراتفاق اور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ تاجر برادری اگر متحد ہوئی تودنیاء کی کوئی طاقت ان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ بعد میں وہ تنظیم تاجران تخت بھائی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں خالد شاہ کی رہائش گاہ شیخانوں کلے گئے اور ان کے بھائی میاں منیر شاہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کی بلند درجات کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -