سورے پل چوک میں جلسوں اور ریلیوں کیخلاف رٹ دائر 

سورے پل چوک میں جلسوں اور ریلیوں کیخلاف رٹ دائر 

  

 پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورمیں صوبائی اسمبلی کے سامنے(سورے پل چوک) آئے روزجلسے جلوسوں اوراحتجاجی ریلیوں کے خلاف پشاورہائی کورٹ میں رٹ دائرکردی گئی ہے رٹ میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ اسمبلی چوک میں احتجاج اورریلیوں کے باعث سڑک بندہونے سے پورے شہرکی ٹریفک کانظام مفلوج ہوجاتاہے اورشہریوں کو شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑتاہے لہذا عدالت عالیہ سیاسی جماعتوں اوردیگرتنظیموں کے جلسے جلوسوں,وریلیوں کے لئے ایک جگہ مقرر کرنے کے احکامات جاری کرے  رٹ پٹیشن سینئرصحافی جمشید باغوان کی جانب سے علی گوہردرانی ایڈوکیٹ نے دائرکی ہے  جس میں میں صوبائی حکومت, ضلعی انتظامیہ اور کیپٹل سٹی پولیس کو فریق بنایا گیا ہے رٹ میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاورکے صوبائی اسمبلی چوک میں سیاسی جماعتوں اوردیگرتنظیموں کے جلسے جلوس اوراحتجاجی ریلیاں معمول بن گئی ہیں اورسڑکوں پر ریلیوں اور احتجاج کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے  اسمبلی چوک میں احتجاج کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے سڑک بند ہونے سے پورے شہر کا ٹریفک نظام مفلوج ہوجاتا ہے۔  اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ سیاسی جماعتیں سڑک پر ریلی اور جلسے کا اہتمام کرتی ہے جس سے کے لئے کئی گھنٹے روڈ بند کرنا پڑتا ہے تاہم حکومت سیاسی جماعتوں کے جلسے جلوسوں, ریلیوں کے لئے ایک جگہ مقرر کرے اور انتظامیہ سیاسی جماعتوں کو جلسے, جلوس سڑک پر کرنے کے لئے اجازت نامہ جاری نہ کریں پشاورہائی کورٹ کادورکنی بنچ آئندہ چند روز میں رٹ کی سماعت کرے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -