میلسی، پولیس گردی کیخلاف وکلاء کا مظاہرہ

میلسی، پولیس گردی کیخلاف وکلاء کا مظاہرہ

  

 میلسی (نمائندہ پاکستان)بار ایسوسی ایشن میلسی کی طرف سے ایک(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

 احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مقامی پولیس کے ناروا رویہ اور وکلاء کی  چوری ڈکیتی کی واردات ٹریس نہ کرنے پر ڈی ایس پی دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی گئی۔احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر بار بلال فیض جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد الرحمن نسیم  مہر ظفر اقبال اطہر شاہ شبیر حسین کاظمی قیصر ممتاز خیرپوری  چوہدری ممتاز حسین ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ مقامی پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس کے خلاف تحریک شروع کردی گئی ہے جس طرح سابق ادوار میں ظلم کے خلاف  وکلاء نے قربانیاں دی ہیں اب بھی کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے انہوں نے کہا کہ جب تک کرپٹ افسران ضلع بدر نہیں ہوجاتے تحریک اور ہڑتال جاری رہے گی۔احتجاجی ریلی میں ناصر ممتاز خیرپوری سید قصور شاہ بخاری راؤظفراقبال محمد امین خان بلوچ مہر ولید ظفر اور دیگر وکلاء موجود تھے۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -