حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت کی حالت دگر گوں،انور حیات

حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت کی حالت دگر گوں،انور حیات

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)جے یو آئی کے رکن صوبائی اسمبلی انور حیات خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی غلط اور ناکام پالیسیوں کے بدولت ملکی معیشت تنزلی کی جانب رواں دواں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے اپنے دور اقتدار میں عوام کے لئے صحت،تعلیم،سڑکیں سمیت دیگر سہولیات گھروں کے نزدیک میسر کی گئی ہے انہوں نے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے انتخابات میں عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے جن میں ریاست مدینہ کاقیام،ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کے تعمیر شامل ہے،حکومت ان تمام وعدوں میں ناکام ہوچکی ہیں انہوں نے کہاکہ وفاقی وزراء کا عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے انہوں نے مزید کہاکہ جے یوآئی قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -