جمال خشوگی کے قاتلوں نے امریکا میں پیرا ملٹری ٹریننگ حاصل کی: امریکی اخبار

  جمال خشوگی کے قاتلوں نے امریکا میں پیرا ملٹری ٹریننگ حاصل کی: امریکی اخبار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  واشنگٹن (آن لائن) امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کے قاتلوں نے امریکا میں پیراملٹری ٹریننگ حاصل کی، سعودی رائل گارڈز کی تربیت کا لائسنس پہلی مرتبہ 2014 ء میں جاری کیا گیا تاہم اس متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا کہ امریکی حکام آپریشن سے آگاہ تھے۔نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 4 سعودی شہریوں نے امریکی محکمہ خارجہ کی منظوری پانے والے معاہدے کے تحت قتل سے ایک سال قبل پیرا ملٹری ٹریننگ حاصل کی۔ رپورٹ  کے مطابق یہ تربیت ٹائر ون گروپ نے دی، دفاعی نوعیت کی تربیت سعودی رہنماو?ں کی حفاظت کیلئے تھی۔امریکی اخبار کی رپورٹ پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ قانون کے تحت محکمہ میڈیا رپورٹنگ میں الزام عائد کردہ کسی بھی لائسنس یافتہ دفاعی برٓمدی لائسنسنگ سرگرمی پر تبصرہ نہیں کرسکتا۔پرائس نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کے بارے میں امریکی پالیسی "قانون کی حکمرانی کو ترجیح دے گی اور انسانی حقوق کا احترام کرے گی۔انہوں نے کہاکہ یہ تربیت سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں شروع ہوئی اور ٹرمپ کے دور کے پہلے سال تک جاری رہی۔
امریکی اخبار


بڈھ بیر،پی اے ایف کیمپ حملہ کیس کے دو سہولت کار عدم ثبوت پر بری
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے پی اے ایف کیمپ بڈھ بیرحملہ کیس کے2سہولت کاروں کو عدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزموں کی جانب سے تفصیل خان آفریدی ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی ملزمان قاری شبیراحمدساکن باڑہ اورجوادعرف سہیل ساکن چارسدہ کی جانب سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ265(کے) کے تحت درخواست دائرکی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ درخواست گذاروں کے خلاف استغاثہ تاحال ٹھوس ثبوت اور شہادتیں پیش کرنے میں ناکام رہا ہے اوران پرعائدالزامات میں کوئی صداقت نہیں لہذاانہیں بری کیاجائے عدالت نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پرملزموں کی بریت کی درخواست منظورکرلی واضح رہے کہ 18ستمبر2015ء کو پی اے ایف کیمپ بڈھ بیر پر دہشت گردوں نے حملہ کیاتھا جس میں 14دہشت گردہلاک اورباقی فرارہوگئے تھے جبکہ حملے کے دوران ائربیس پر27افراد شہید اور12زخمی ہوگئے تھے۔


آزاد کشمیر کے سپورٹس و یوتھ کے وفد 
کا سپورٹس ڈائریکٹریٹ کا دورہ 
پشاور(نیوزرپورٹر)آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سپورٹس ڈائریکٹریٹ اور یوتھ کے بتیس ارکان پر مشتمل وفد نے پشاور سپورٹس کمپلیکس پشاور کادورہ کیا، جہاں پر انہیں کانفرنس روم میں کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے سے متعلق پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند و دیگر حکام نے اپنے جاری منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد بیٹنی اور سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے اہلکار بھی موجود تھے جنہوں نے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ریگولر سالانہ منصوبوں سے متعلق تفصیلات سے سپورٹس ڈائریکٹریٹ آزاد کشمیر اور یوتھ کو آگاہ کیا. وفد میں شامل نوجوانوں نے کھیلوں کے مختلف منصوبوں پر حیرت و خوشی کا اظہار کیا اور اس بارے میں سوالات بھی کئے. سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے انہیں نئے کھیلوں کے حوالے سے شروع کئے جانیوالے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا بعد ازاں سپورٹس ڈائریکٹریٹ آزاد کشمیر کے وفد نے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر حکام کو شیلڈز بھی پیش کی.


سپیکر پنجاب اسمبلی کی زیر صدارت سپیشل کمیٹی نمبر 13 کا اجلاس 
لاہور(نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی میں سپیشل کمیٹی نمبر 13 کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر قانون محمد بشارت راجہ سمیت دیگرارکان اسمبلی اور ڈی جی پارلیمانی امور نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی سے 1122 کا قانون پاس ہونے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالہ سے تمام متعلقہ سینئر افسران نے تحریری وضاحت پیش کی جسے سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے تسلی بخش قرار دیا۔ کمیٹی اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ قانون کے ساتھ مل کر ایکٹ کے مطابق ریسکیو 1122 کے رولز تیار کر کے جلد از جلد کمیٹی میں پیش کیے جائیں جس پر کمیٹی نظر ثانی کرے گی۔ ریسکیو 1122 کے قانون پر عملدرآمد نہ کیے جانے کے حوالے سے رکن اسمبلی ملک احمد خان کے استحقاق مجروح ہونے کا فیصلہ کمیٹی میٹنگ میں اتفاق رائے سے بعد میں کیا جائے گا۔ 
سپیشل کمیٹی نمبر13


چکدرہ،سم پٹے ٹیکنئی لوئر دیر میں دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
چکدرہ(تحصیل رپورٹر)سم پٹے ٹیکنئی لوئر دیر میں دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق، نوسالہ عالیان اور اٹھ سالہ جلال سکول سے واپسی پر تالاب میں نہانے گئے تھے، تفصیلات کے مطابق لوئردیرآدینزئی کے علاقہ سم پٹے ٹیکنئی میں گزشتہ روز دو بچے نو سالہ عالیان ولد غفوررحمان اور اٹھ سالہ جلال ولد سادہ گل تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے جاں بحق ہوگئے،بتایاجاتاہے کہ دونوں بچے سکول سے واپس آکر آبپاشی کے لئے بنائے گئے تالاب میں نہانے کے لئے گئے تھے۔


 لوندخوڑ کے علاقے میاں عیسٰی 
سیرئی خوڑ میں بچہ ڈوب گیا
تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) لوندخوڑ کے علاقے میاں عیسٰی سیرئی خوڑ میں بچہ ڈوب گیا - اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 غوطہ خور ٹیم بچے کی تلاش کیلئے موقع پر پہنچ گئی. کافی جدوجہد کے بعد بچے کو تلاش کرنے کیلئے ریسکیو1122 غوطہ خور ٹیم کا سرچ آپریشن کامیابی سے مکمل.: ریسکیو1122 غوطہ خور ٹیم نے ڈوبنے والے بچے کی لاش کو تلاش کر کے نکال لیا۔:ابتدائی معلومات کے مطابق 10سالہ خالد ولد شہاب الدین ساکن جرندو کلے نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔


حج کیلئے سعودی شہریوں کی لاکھوں درخواستیں وصول،قرعہ اندازی کل ہو گی
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) حج2021ء سعودی شہریوں اور سعودیہ میں مقیم اور اقامہ ہولڈر کی طرف سے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل لاکھوں درخواستیں وصول کل جمعتہ المبارک کو قرعہ اندازی کے ذریعے60 ہزار خوش قسمت افراد کا انتخاب کیا جائیگا۔سعودی عرب میں موجود150 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت سعودی شہریوں کو حج درخواست دینے کی اجازت تھی، جن کی عمر18 سال سے65 سال ہو، پہلے حج نہ کیا ہو،کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکا ہو،23 جون رات 10 بجے تک سعودی وزارت الحج  کے پورٹل پر درخواستیں دی جا سکتی تھیں۔ سعودی وزارت الحج25جون کو جمعتہ المبارک کی نماز کے بعد60 ہزار مرد و خواتین کی فہرست جاری کرے گا۔ اس کے بعد کامیاب افراد حج2021ء کے لئے دیئے گئے تین پیکیجز میں سے ایک کا چناؤ کریں گے۔حج2021ء کے لئے منیٰ میں موجود ملٹی سٹوری ٹاور میں سے چھ ٹاور کا انتخاب کیا گیا ہے،اس کے علاوہ 70خمیوں کا بھی تعین کیا گیا ہے حاجی کو رہائش کے لئے4.37 سے5.33 میٹر جگہ دی جائے گی،حفاظتی انتظامات کے لئے فول پروف انتظام کیا جا رہا ہے،کھانے کا انتظام علیحدہ کیا جا رہا ہے تمام عازمین8ذوالحج کو ظہر سے پہلے براہِ راست منیٰ کے ٹاور میں پہنچیں گے۔ پانچ نمازیں ظہر،عصر، مغرب،عشاء اور 9 کی فجر یڑھنے کے بعد عرفہ کے لئے روانہ ہوں گے۔عرفات میں بھی عازمین کے لئے مسجد نمرہ اور اس کے قریب خصوصی اوپن ٹینٹ کے ذریعے خوبصورت انتظام کیا جا رہا ہے۔ منیٰ عرفات مزدلفہ میں کھانا بھی پیکیج دینے والی کمپنیاں ہی فراہم کریں گی۔کورونا کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے مشاعر میں 6000 وزارتِ الصحت کے اہلکار ذمہ داری ادا کریں گے۔گزشتہ سال ایک ہزار، اس سال60 ہزار افراد کو حج کی اجازت دی جا رہی ہے۔
حج


گھریلو تنازعہ پر بھائی کی فائرنگ سے بھائی،بھابی بچوں سمیت زخمی 
پشاور(کرائم رپورٹر) ار مڑ پولیس سٹیشن کی حدود میں گھریلو تنا زعہ پر بھائی نے اپنے سگے بھائی، بھابی اور بچو ں کو فائر نگ کر کے زخمی کر دیا واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مد عیہ مجرو حہ ذبیدہ زو جہ فضل واحد عمر 32سال نے رپو رٹ درج کرا تے ہو ئی پو لیس کو بتایا کہ گھریلو تنا زعہ پر اسکے دیو ر جام ل شاہ ولد عبدا لما ک نے آکر ان پر فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں فضل واحد ولد عبدالما لک، زبیدہ، دس سالہ بیٹا فہد سعید اور ملزم کا بیٹا ابو ہرہ عمر 7سال فائر نگ کے زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر انکاعلا ج معا لجہ جا ری ہے جبکہ ملزم جائے وقو عہ سے فرار ہو گیا پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے ملزم کیخلاف مقد مہ درج کر لیا ہے۔