ون فائیو پرکال کرنیوالوں کیلئے نیا سسٹم شروع کرنیکا فیصلہ 

ون فائیو پرکال کرنیوالوں کیلئے نیا سسٹم شروع کرنیکا فیصلہ 

  

 ملتان (وقائع نگار) ملتان 15پر کال کرنیوالوں کیلئے نیا سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ ون فائیو کی کالز موصول ہونے پرجائے وقوعہ پہنچنے نیوالے افسران(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

 اپنی کولوکیشن بھیجنا لازمی قرار دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق  پنجاب پولیس دن بدن تمام نظام کیمپیوٹرائزڈ کررہی ہے تاکہ شہریوں کوبہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ملتان سمیت صوبہ بھر میں ڈیجٹلائزیشن کے حوالے سے ون فائیو ہیلپ لائن کا نظام تو ان لائن ہے لیکن پولیس رسپانڈ ٹائم میں ہیرپھیر کرتی ہے جس کی روک تھام کیلئے شہریوں کی کالزپرفوری جائے وقوعہ پرپہنچنیوالے افسران اپنی کولوکیشن لازمی بھیجنا ہوگی،کیونکہ اعلی حکام کو پولیس شہریوں کیساتھ وارداتوں کے بعد ون فائیو کی کالز پررسپانڈ ٹائم غلط بتانے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس حکام کیمطابق پنجاب بھرمیں فیلڈ افسران کی جانب سے 6منٹ سے30 منٹ رسپانڈٹائم کے دعوے کیا جاتا ہے,فیلڈ افسران کے دعووں کے پیش نظرآئندہ ہرون فائیو کی کال پر لازمی پہنچنے اورلوکیشن شئیر کرنے کے لئے نیا سافٹ وئیرتیارکرلیا گیاجسکو رواں ماہ ہی شروع کردیا جائیگا۔ون فائیوکیاعدادوشمارکے مطابق 70فیصدکالزپررسپانس دینے کی بجائے جائے وقوعہ کا دورہ نہیں کیا جاتا بلکہ کالرکو تھانے آکراپنی درخواست جمع کروانے کی ترغیب دی جاتی ہے انہی وجوہات پرہرکال پر رسپانس اورجائے وقوعہ پر پولیس کی بروقت موجودگی کیلئے لوکیشن سسٹم شروع کیا جارہاہے،نیا سافٹ وئیر سنٹرلائزڈ ہوگا انکو ائی جی افس کیمانیٹرنگ سیل سے بھی مانیٹر کیا جاسکے گا۔

ون فائیو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -