وزیرتعلیم، شہرام ترکئی سے ورلڈ بنک کنٹری ڈائریکٹرکی سربراہی میں وفد کی ملاقات

    وزیرتعلیم، شہرام ترکئی سے ورلڈ بنک کنٹری ڈائریکٹرکی سربراہی میں وفد کی ...

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی سے ورلڈ بنک کنٹری ڈائریکٹر نجی الحسائین کی سربراہی میں آئے ہوئے وفد کی ملاقات۔ وفد نے وزیرتعلیم کیساتھ ایجوکیشن سیکٹر میں نئے شروع ہونیوالے تین منصوبوں اسپائر، ہیومن کیپٹل انوسمنٹ پراجیکٹ اور سپیڈ پراجیکٹ پرتفصیلی گفتگو کی۔ورلڈ بنک کے مالی تعاون سے شروع ہونیوالے منصوبوں کے حوالے سے وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے کہاکہ ہیومن کیپٹل انوسمنٹ پراجیکٹ پر 17.88 بلین روپے، اسپائر پراجیکٹ پر 4 بلین روپے جبکہ سپیڈپراجیکٹ پر 400 ملین ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ان پراجیکٹس کے تحت سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کیساتھ ساتھ کوالٹی ایجوکیشن کے تمام اہداف حاصل کئے جائیں گے جبکہ رورل انفراسٹرکچر پراجیکٹس کے تحت سکولوں تک آسان آمد ورفت کیلئے روڈز بھی تعمیرکئے جائیں گے۔ وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے محکمہ تعلیم میں نئے منصوبے شروع کرنے پروفد کا شکریہ ادا کیا۔ وفد کے سربراہ نجی الحسائین نے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے ریفارمز اورانقلابی اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ بہترین مانیٹرنگ کی بدولت تعلیم کے شعبے میں بہت بہتری آئی ہے۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے بھی خصوصی اقدامات جاری ہیں۔ وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے وفد کو بتایاکہ حقیقی بااعتماد اوربروقت ڈیٹا کی دستیابی کیلئے صوبے کے تمام سکولوں میں ٹیبلٹس فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹیبلٹس کی مدد سے ڈیش بورڈ پراساتذہ وطلباء کی تمام تفصیلات کیساتھ ساتھ سکولوں کے متعلق مکمل معلومات بھی دستیاب ہوں گی جس میں کسی بھی سکول میں کسی بھی قسم کی سہولت کی کمی سے لیکر نتائج وحاضری تک کامکمل ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ ہوگا۔ شہرام خان ترکئی نے ڈیجیٹل لٹریسی کے حوالے سے کہاکہ محکمہ تعلیم نے ٹیکسٹ بک بورڈ کو ای آفس کا درجہ دے دیا ہے اور تمام کتابیں اب آن لائن دستیاب ہوں گی جبکہ سمارٹ سکول سسٹم کے تحت سکولوں کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ کیاجارہاہے جس میں ہم اپنے موجودہ آئی ٹی لیبز کو مزید اپ گریڈ کررہے ہیں۔ ڈراپ آؤٹ ریشو کم کرنے کیلئے سیکنڈشفٹ سکول پروگرام شروع ہوچکاہے جبکہ تمام طلباء وطالبات کو اگلے سال تک فرنیچر بھی میسر ہوگا۔شہرام خان ترکئی نے کہاکہ سکولوں میں چھوٹی چھوٹی سہولیات کی فراہمی کیلئے پیرنٹس ٹیچرز کونسل کو بااختیار بنایاگیاہے ورلڈ بنک کے پراجیکٹس کیلئے ڈائریکٹر ای ایس آریو اشفاق احمد کو فوکل پرسن نامزدکیاگیا۔

مزید :

صفحہ اول -