ترقیاتی منصوبوں کی ماضی میں مثا ل نہیں ملتی: ڈاکٹر ہشام انعام اللہ 

  ترقیاتی منصوبوں کی ماضی میں مثا ل نہیں ملتی: ڈاکٹر ہشام انعام اللہ 

  

 سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود آبادی ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ان کی قیادت میں جنوبی اضلاع اور بالخصوص ضلع لکی مروت کے لئے جتنے ترقیاتی منصوبے منصوبے منظور ہوئے شاہد ان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔ایم پی اے منور خان بتائے کہ انہوں نے پچھلے پندرہ سالوں میں اپنے حلقے میں ایک اینٹ لگایاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنوبی اضلاع اور بالخصوص ضلع لکی مروت کے عوام جتنی فکر مجھ کو ہے شاہد شاید ہی کسی اور عوامی نمائندے کو نہیں ہے انہوں نے کہاکہ رکن صوبائی اسمبلی منور خان نہ خود عوام کہ خدمت کرتے ہیں اور نہ کسی دوسرے خو موقع فراہم کریں گے انہوں نے کہاکہ ایم پی اے بتائے کہ انہوں نے پچھلے پندرہ سالوں میں اپنے انتخابی حلقے میں کونسے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں میں نے لکی مروت کیلئے نرسنگ کالج کی شکل میں ایک بڑا منصوبہ منظور کروایا لیکن بعض افراد کہہ رہے ہیں کہ یہ کالج ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سے 25 کلومیٹر دور ویرانے میں تعمیر ہوگا، میں انہیں چیلنج دیتا ہوں کہ اگر یہ کالج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے 25 کلومیٹر دور بنا یا ویرانے میں بنا تو میں اپنی سینٹ سے استعفی دے دوں گا اور اگر انہوں نے جھوٹ بولا ہے تو وہ استفعی دے۔

مزید :

صفحہ اول -