اے این پی کے صدر کی لاہور جوہر ٹاؤن میں دھماکہ کی شدید مذمت

اے این پی کے صدر کی لاہور جوہر ٹاؤن میں دھماکہ کی شدید مذمت

  

پشاو ر(سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منظم انداز میں دہشتگردی کی نئی لہر بڑھ رہی ہے، حکومتی غیرسنجیدگی تشویشناک ہے، پاکستان کے دل لاہور کے پوش علاقے میں اس قسم کی کارروائی خوفناک پیغام ہے۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ خطے میں بدلتی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کی پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ دہشتگرد اگر دوبارہ منظم ہوگئے تو پاکستان ایک نئی جنگ کی طرف جائیگا۔پاکستان کے وزراء کی جانب سے دہشتگردوں کی وکالت افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ اے این پی سربراہ نے کہا ہے کہ ہم بار بار متنبہ کرچکے ہیں کہ دہشتگرد منظم ہورہے ہیں لیکن حکومت غیرسنجیدہ ہے۔آج بھی اگر نیشنل ایکشن پلان کے تمام 20نکات پر عمل کیا جائے تو دہشتگردی ختم ہوسکتی ہے۔ دھماکے کے شہداء کے غم میں برابر کے شریک اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -