وزیراعلیٰ محمود خان کی لاہور جوہر ٹاؤن کے دھماکہ کی مذمت

  وزیراعلیٰ محمود خان کی لاہور جوہر ٹاؤن کے دھماکہ کی مذمت

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے لاہور کے علاقہ جوہر ٹاون میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے واقعے کو شر پسندی کا ایک بزدلانہ قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے واقعے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی بھی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -