وزیراعلیٰ محمود خان سے نو تعینات کمانڈنٹ صلاح الدین محسود کی ملاقات

  وزیراعلیٰ محمود خان سے نو تعینات کمانڈنٹ صلاح الدین محسود کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان سے نو تعینات کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبرپختونخواہ صلاح الدین محسود نے بدھ کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی اور صوبے میں امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری صلاح الدین محسود کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کو ایک بہترین پیشہ ورانہ فورس قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن و امان کے قیام میں فرنٹیئر کانسٹیبلری نے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -