سندھ حکومت کی ہوائی اڈے گروی رکھنے کے فیصلے کی مخالفت 

  سندھ حکومت کی ہوائی اڈے گروی رکھنے کے فیصلے کی مخالفت 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے وفاق کی جانب سے قومی شاہراہیں اورہوائی اڈے گروی رکھنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پورا ملک گروی رکھ دیا جو ادارے رہ گئے تھے ان کو بھی اب گروی رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ نااہل حکومت نے ملک کو تباہ کرنے کی قسم کھائی ہو ئی ہے.اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ حکومت قومی شاہراہیں اور ہوائی اڈے گروی رکھنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کی مخالفت کرتی ہے, عوام وفاقی حکومت کو اسلام آباد ایکسپر یس وے، اسلام آباد پشاور موٹرو ے،پنڈی بھٹیاں, لاہور سیکشن اور ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ گروی نہیں رکھنے دیں گے۔ انہوں نے وفاق سے سوال کیا کہ اگر معیشت ترقی کررہی ہے تو پھر قومی شاہراہیں, ہوائی اڈے کیوں گروی رکھے جارہے ہیں, اگر گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے تو باہر سے گندم کیوں منگوائی جارہی ہے, غلط بیانی اور جھوٹ بولنا حکمرا نو ں کا معمول بن چکا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -