سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

   سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 جدہ (آن لائن) سعودی عرب کے وزیر خارجہ فرحان بن فیصل آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔  ذرائع  نے بتایا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فرحان بن فیصل کا جولائی کے وسط میں دورہ پاکستان متوقع ہے ان کے ہمراہ ایک اعلی سطح  وفد بھی پاکستان آئے گا، سعودی وزیر خارجہ کے دورے میں سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا جائے گا،سعودی وفد وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کرے گا۔  فرحان بن فیصل کی اعلی عسکری حکام سے بھی ملاقات کا بھی امکان ہے،ملاقاتوں میں پاکستان سعودی عرب تعلقات کے فروغ، اقتصادی تعلقات میں بہتری،دفاعی تعاون پر بات چیت ہوگی۔افغانستان میں قیام امن سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جا ئے گا۔  
 س

مزید :

صفحہ اول -