کراچی، بزرگ خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

کراچی، بزرگ خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بزرگ خاتون پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ملزم کی دیگر خواتین کے ہمراہ بزرگ خاتون پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں بزرگ خاتون پر مرد اور خواتین کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔بزرگ خاتون پر تشدد میں ملوث مرکزی ملزم عمران عرف مانی کو سرجانی ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کر کے سرجانی ٹان تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ملزم خاتون پر تشدد کے سلسلے میں مختلف بیان دے رہا ہے، متاثرہ بزرگ خاتون گھر چھوڑ کر نامعلوم مقام پر شفٹ ہوگئی ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔قانونی کارروائی کے لیے متاثرہ خاتون یا ان کے اہلِ خانہ نے رابطہ نہیں کیا تو پولیس کی مدعیت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -