آوارہ کتوں کی بہتات شہریوں کی زندگی محال کردی،وسیم قادری

آوارہ کتوں کی بہتات شہریوں کی زندگی محال کردی،وسیم قادری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق پارلیمانی لیڈر ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی وسیم قادری نے کہا ہے کہ ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات نے شہریوں کی زندگی محال کردی ہے۔آئے روز سگ گزیدگی کے واقعات اہل علاقہ خوف و شکار ہیں۔متعلقہ حکام فوری طور پر کتا مار مہم شروع کرکے شہریوں کو اس عذاب سے نجات دلائیں۔اپنے جاری بیان میں وسیم قادری نے کہا کہ ٹیلیگراف اینڈ ٹیلیفون کمپاؤنڈ، اولڈ سٹی ایریا، رنچھوڑ لائن، رامسوامی، نانواڑ ہ، جوڑیا بازار، اردو بازار، پاکستان چوک، سول اسپتال،اردو کا لج، ریلو ے کالونی، کھارادر، میٹھا در اور صدر سمیت ضلع جنوبی کے مختلف علاقے آوارہ کتوں کی آما ج گاہ بن گئے ہیں۔ان کتوں کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔رات گئے یہ کتے موٹرسائیکل سوار افراد کے پچھے بھاگتے نظرا ٓتے ہیں اور اکثر لوگ ان کے خوف کی وجہ سے گرکر زخمی ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں کی وجہ سے بچوں اور خواتین کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے اور ان علاقوں میں سگ گزیدگی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔وسیم قادری نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع جنوبی میں کتا مار مہم شروع کرنے کے احکامات جاری کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -