بزنس ایکسی لینس ایوارڈ میں زینتھ پی آر کی جدت کا اعتراف

    بزنس ایکسی لینس ایوارڈ میں زینتھ پی آر کی جدت کا اعتراف

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں پبلک ریلیشنز کی صنعت میں صف اول کی حیثیت رکھنے والی کمپنی زینتھ پبلک ریلیشنز پرائیویٹ لمیٹیڈ اور فلیش مین ہیلرڈ(اومنی کوم پی آر گروپ) سے الحاق شدہ کمپنی کو آٹھویں سالانہ بزنس ایکسی لینس ایوارڈ میں Acquisition International نے پاکستان میں مواصلات کی صنعت میں صف اول کے جدت کار کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔اپنے کارپوریٹ قارئین کو تازہ ترین کاروباری معلومات، بصیرت اور ان کی ضروریات کے مطابق باخبر رکھنے کے عزم کے ساتھ 2010 میں بین الاقوامی ڈیجیٹل بزنس میگزین کے طور پر شروع کیا گیا Acquisition International کاروباروں کی سخت محنت اور اپنی مہارت کے حامل متعلقہ شعبوں میں خدمات کا  اعتراف کرتے ہوئے ہر سال متعدد ایوارڈ پروگرام منعقد کرتا ہے۔ اس سال Acquisition International کاروباری ایکسی لینس ایوارڈز میں خاص طور پر اُن کاروباری اداروں کو اجاگر کرنے پر توجہ مرکوز رکھی گئی ہے جو وبائی امراض کے سبب پیدا ہونے والے انتہائی غیریقینی اور نامساعد کاروباری ماحول میں بھی مستحکم رہے۔ اس سلسلے میں دنیا کے تمام کونوں اور ہر حصے سے ایوارڈ کے لیے نامزدگیاں آئیں جس میں ایوارڈ کے لیے جانچ کے عمل میں میرٹ کو یقینی بنایا گیا اور امیدواروں کی مہارت اور خدمات کا گہرائی سے جائزہ لینے پر خصوصی توجہ دی گئی۔اس شاندار کامیابی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے زینتھ پی آر کے چیف ڈسرپشن آفیسر اور ڈائریکٹر راحیل نبی نے کہا کہ زینتھ پی آر میں ہم سب کے لیے یہ ایک بڑی کامیابی ہے اور اس کا سہرا پوری ٹیم کی سخت محنت کو جاتا ہے۔ خاص طور پر حالیہ وبا کی وجہ سے عالمی سطح پر بے پناہ اتار چڑھاؤ کے دوران زینتھ پی آر میں ہم مستقل اندرونی یا بیرونی سطح پر جدت پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -