جینسس کی کارفرسٹ کی سی  اسکوئر کے ساتھ شراکت داری

  جینسس کی کارفرسٹ کی سی  اسکوئر کے ساتھ شراکت داری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کارفرسٹ نے جینسس(Genesys)کسٹمر کے تجربے کے حل کیلئے آئی ٹی مشاورت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ میں معاونت کیلئے سی اسکوئر (C Square)  کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کر دیے۔ جدت کے ذریعہ بنایا ہواپلیٹ فارم ہر جگہ کی کمپنیوں کو جدت فراہم کرکے رابطہ سینٹر کی صنعت کو تبدیل کر رہا ہے۔ایجنٹس کو با اختیار بنانے، صارفین کو شاندار سروسز کی فراہمی اور کاروبار کے بہترین نتائج کیلئے یہ بغیر کسی رکاوٹ کے وائس اور ڈیجیٹل چینلزکو چلاتا ہے۔  کارفرسٹ کی کسٹمر سروس میں انقلاب لانے کے معاہدے پر کراچی میں سی اسکوئر (C Square) کے ہیڈ آفس میں دستخط ہوئے۔ دستخط کی تقریب کے لئے راجہ مراد، سی ای او کارفیرسٹ اور احسن مشکور، سی ای او سی اسکوئر (C Square) موجود تھے۔ اسشراکت داری پر بات کرتے ہوئے، سی ای او کارفرسٹ، راجہ مراد نے کہا: ''ہمارے صارف مرکوز اور نتیجہ پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ، ہم نے ہر ٹچ پوائنٹ پر کسٹمرکے لئے ڈیجیٹل طور پر بہتر ین حل کو یقینی بنانے کے لئے جنیسس( Genesys)کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس شراکت داری کا مقصد یہ ہے کہ صارفین کو کارفرسٹ پلیٹ فارم پر بہترین آن لائن سروسز فراہم کی جائیں تاکہ وہ کسی بھی پریشانی کے بغیر گاڑیوں کی خریدیافروخت کر سکیں۔ کاروباری شراکت دار سی اسکوئر (C Square) کے ساتھ، ہمیں یقین ہے کہ ہم ضرورت کے وقت اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں گے اور اپنے صارفین کو کہیں زیادہ مؤثر حل فراہم کرنے کے اہل ہوں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -