وزرا ء کی پریس کانفرنسز اداروں کو کمزور کرنے کے مترادف،نیئر بخاری
اسلام آبا د(این این آئی)پیپلزپارٹی نے وزرا کے الیکشن کمیشن بارے بیانات کو آئینی ادارے پر براہ راست حملہ قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ وزرا کی پریس کانفرنسز خود مختار اور آئینی ادارے کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزراء کے بیانات آئینی ادارے کو دباو میں لانا ہے، الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے متعلقہ وزرا کے بیانات کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزراء آئندہ انتخابات میں اپنی ناکامی کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کیا وزراء الیکشن کمیشن کے ڈسکا سمیت دیگر فیصلوں کا انتقام لینا چاہتے ہیں؟،نااہل حکومت کو فنڈنگ کیس بھی ثابت ہوتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزراء اس طرح کے بیانات دیکر الیکشن کمیشن سے رعایت لینے کے حربے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ملک کے آئینی اور خود مختار ادارے کے ساتھ کھڑی ہے۔
نیئر بخاری