بھارت میں بھی پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سالگرہ منائے جانے کا انکشاف 

بھارت میں بھی پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سالگرہ منائے جانے کا ...
بھارت میں بھی پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سالگرہ منائے جانے کا انکشاف 

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)بھارت کے ضلع باڑمیر میں پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی "65"سالگرہ انتہائی عقیدت کےساتھ منائی ۔ سالگرہ کی تقریب میں شاہ محمود قریشی کےلیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔ انڈیا میں مقیم غوثیہ جماعت کے مریدین نے انڈیا کے شہر باڑ میر میں غوثیہ جماعت کے روحانی پیشوا اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی 65 ویں سالگرہ انتہائی عقیدت کےساتھ منائی ۔

اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی کی سالگرہ کا خصوصی کیک  کاٹاگیا ، اسکے علاوہ غوثیہ جماعت کے خلیفہ حاجی سموں اور سماں برادری کی جانب سے گاؤں دوبلین میں بھی مخدوم شاہ محمود قریشی کی سالگرہ منائی گئی اور خصوصی دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں غوثیہ جماعت کے مریدین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی.

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -