قبرستانوں پر قبضے اور ان کی دیکھ بھال نہ ہونے پر عمر کوٹ کے شہریوں کا احتجاج
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) سٹی کے قدیمی قبرستانوں پر قبضے ، ان کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی نہ ہونے پر سماجی و شہری رہنماوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، اور مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ میونسپل ایڈمنسٹریشن قبرستانوں پر سےمافیا سے قبضے ختم کرائے، قبرستانوں میں پانی بجلی اورقبرستانوں کی دیکھ بھال کےلیے مالی اور چوکیدار مقرر کیےجائیں۔
عمرکوٹ سٹی کے برسوں پرانے قدیمی قبرستان جن میں گودام والا قبرستان اور عیدگاہ والا قبرستان سمیت دیگر قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور دیکھ بھال کا کوئی بندوبست نہیں ہے ، بااثر لینڈ مافیا نے قبرستانوں کی زمین پر قبضے کرنا شروع کردیے ہیں تو دوسری طرف بااثر ٹبر مافیا نے قبرستانوں سے بڑی تعداد میں درخت کٹوا کر فروخت کردیے ہیں ۔ پولیس ، ضلعی انتظامیہ ،میونسپل ایڈمنسٹریشن کوئی ایکشن لینےکےلیے تیار نہیں ہے ۔
اس موقع پر سماجی رہنما شوکت ادیپوری کا کہناتھا کہ انسان کی آخری آرم گاہ قبرستان ہےمگر افسوس کہ اب قبرستان بھی لینڈ مافیا ٹبر مافیا سے محفوظ نہیں ہے ۔سماجی رہنما حاجی صابر علی کا کہناتھاکہ میونسپل ایڈمنسٹریشن لاکھوں روپے دیگر فضول کاموں میں لگادیتی ہے مگر ان قبرستانوں بہتری اور مناسب انتظامات کرکے ہم اپنی جگہ سے عاقبت سنوار سکتے ہیں ۔