دفاتر اور تھانے کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں، عمر کوٹ کے عوام کیلئے خوشخبری

دفاتر اور تھانے کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں، عمر کوٹ کے عوام کیلئے خوشخبری
 دفاتر اور تھانے کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں، عمر کوٹ کے عوام کیلئے خوشخبری

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )  عوام کو دفاتر اور تھانے کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں , آن لائن پولیس ریکارڈ ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے گھر بیٹھے کریکٹر ویریفکیشن سرٹیفیکیٹ حاصل کریں۔ایس ایس پی عمر کوٹ مختار احمد خاصخیلی نے کہا کہ بالا افسران کی خاص ہدایات پر ضلع کے عوام کیلئے یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے جس سے عوام بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔

تفصیلات کے مطابق سہولت سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے سندھ پولیس کی ویب سائٹ پر جائیں۔پولیس ریکارڈ ویری فکیشن سسٹم کے آپشن کو سلیکٹ کریں اپنے بارے میں انفارمیشن فارم اور تمام کوائف فل کریں۔ جلد از جلد کریکٹر سرٹیفیکٹ ڈی آئی بی (DIB) برانچ ایس ایس پی آفیس عمرکوٹ سے حاصل کریں۔ کریکٹر سرٹیفیکٹ کے بارے میں آپ کو بذریعہ میسج مطلع کردیا جاتاہے -

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -