چینی سکینڈل کیس میں شہباز شریف اور حمزہ کے ضمانتی مچلکوں پر اعتراض عائد،وجہ ایسی کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے 

چینی سکینڈل کیس میں شہباز شریف اور حمزہ کے ضمانتی مچلکوں پر اعتراض عائد،وجہ ...
چینی سکینڈل کیس میں شہباز شریف اور حمزہ کے ضمانتی مچلکوں پر اعتراض عائد،وجہ ایسی کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چینی سکینڈل کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکے اعتراض لگا کر واپس کر دیئے گئے ۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے مچلکوں پر بینکنگ کورٹ لاہور نے اعتراض لگایا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بینکنگ کورٹ کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا کہ فارم پر ناموں کا اندراج غلط ہے ، ملزمان کی جگہ ضامن کا نام لکھ دیا گیا ہے ۔بعد ازاں درستگی کے بعد مچلکوں پر لگا اعتراض ہٹا دیا گیا۔

22 جون کو بینکنگ کورٹ کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے میں  کہا گیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز  تین روز میں دس، دس لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں ، ملزمان ضمانتی مچلکے جمع نہ کرا سکے تو ضمانتیں غیر موثر تصور ہوں گی ، مچلکے جمع نہ کرانے پر ایف آئی اے کو گرفتاری کا حق ہوگا۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ملزمان شامل تفتیش ہوں گے ، ایف آئی اے جب بلائے تو پیش ہوں گے ۔

مزید :

قومی -