انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا 

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا 
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 68 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 157.85 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے سستا ہونے کے بعد 159 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

دوسر ی جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر بہتری کے رجحان پر سرمایہ کار اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ، شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 47 ہزار 900 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں 154 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 48 ہزار 55 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔

مزید :

بزنس -