” ڈی سی فیصل آباد نا اہل اور غیر ذمہ دار ہیں کیوں نہ ۔۔۔“ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس 

” ڈی سی فیصل آباد نا اہل اور غیر ذمہ دار ہیں کیوں نہ ۔۔۔“ چیف جسٹس لاہور ...
” ڈی سی فیصل آباد نا اہل اور غیر ذمہ دار ہیں کیوں نہ ۔۔۔“ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوگیاڈی سی فیصل آبادسیاسی دباو¿کے تحت کام کررہے ہیں،ڈی سی فیصل آبادنااہل اورغیرذمہ دارہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں ٹھیکدار کو عد م ادائیگی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے عدم پیشی پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری  کر دیاہے ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈی سی فیصل آبادکل وضاحت پیش کریں، ثابت ہوگیاڈی سی فیصل آبادسیاسی دباوکے تحت کام کررہے ہیں،ڈی سی فیصل آبادنااہل اورغیرذمہ دارہیں، کیوں نہ ڈی سی کیخلاف ریمارکس کوسروس بک کاحصہ بنادیاجائے۔

دوران سماعت ڈی جی اینٹی کرپشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں سی اینڈڈبلیومیں کتنے بڑے سکینڈل پڑے ہیں، یہ کیس توویسے ہی عدالت کے سامنے آگیااورتحقیق کرالی، ثابت ہوگیاوہاں کے سیاسی لوگ کیس کی مخالفت کررہے ہیں، ڈی جی صاحب !اس کیس میں آپ پربھی دباو¿آئے گا، آپ انکوائری کرسکتے ہیں توٹھیک ورنہ جواب دےدیں۔

مزید :

قومی -