وزیر اعلیٰ پنجاب نے عظمیٰ بخاری کو25 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے عظمیٰ بخاری کو25 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب نے عظمیٰ بخاری کو25 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عظمیٰ بخاری کو 25کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا، وزیر اعلیٰ کی قانونی ٹیم کی جانب سے عظمی بخاری کو ہتک عز ت کا لیگل نوٹس بھجوایا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں شر انگیز اور گمراہ کن الزامات لگائے ، 14روز میں بے بنیاد الزامات پر معافی مانگی جائے ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ عظمی بخاری نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی اور پرنسپل سیکرٹری پر ٹرانسفر پوسٹنگ کے لئے رشوت لینے کا الزام عائد کیا تھا۔

مزید :

سیاست -علاقائی -پنجاب -