گزشتہ روز دھماکے کے ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہیں ، وزیر داخلہ کا دعویٰ

گزشتہ روز دھماکے کے ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہیں ، وزیر داخلہ کا دعویٰ
گزشتہ روز دھماکے کے ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہیں ، وزیر داخلہ کا دعویٰ

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں پنجاب پولیس کی زبردست کامیابی حاصل کرنے کی نوید سنا دی ، کہا کہ ،پنجاب پولیس ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کر عوام کو اچھی خبر سنائے گی ، جو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا اور پاکستان کو انڈرپریشر لانا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گے ، پاکستان کبھی کسی دباو¿ میں نہیں آئے ۔ افغان بارڈر پر 86فیصد اور ایران بارڈر پر 48فیصد باڑ لگا دی گئی ۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اور معاشی استحکام آیا ہے ، پاکستان کے دشمنوں کو یہ چیز ایک آنکھ نہیں بھاتی ، دشمنوں نے دہشتگردی کے راستے اپنانا شروع کئے ہیں ، مگر جان لیں وہ ناکام ہوں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -