اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے مداحوں سے معافی مانگ لی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے مداحوں سے معافی مانگ لی
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے مداحوں سے معافی مانگ لی
سورس: Twitter/@76Shadabkhan

  

ابوظہبی (ویب ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اپنی ٹیم کے مداحوں سے معافی مانگ لی، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اعصاب کو قابو رکھنے کی ضرورت تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ چھ کے لیگ میچز میں اچھی کارکردگی دکھائی، اطمینان سے کھیلتے ہوئے 10 میں سے 8 میں فتوحات حاصل کیں لیکن پلے آف مرحلے میں ہتھیار ڈال دیے۔کپتان شاداب خان نے پشاور زلمی سے ایلیمنیٹر ٹو میں ناکامی کے بعد کہاکہ پلے آف کے دونوں میچز میں ہم بیٹنگ میں اپنا ردھم برقرار نہیں رکھ پائے، ہم سے دباؤ کی صورتحال میں بہتر کھیلا ہی نہیں گیا، پلیئرز کواعصاب قابو میں رکھنے کی صرورت تھی، یہ کافی مشکل تھا، ہم صورتحال کو اپنے حق میں استعمال نہیں کرسکے، حسن علی کی بیٹنگ ہمیں میچ میں لے آئی تھی مگر چھوٹی غلطیاں بھاری پڑگئیں، اگر ہم شروع میں ہی زازئی کا کیچ تھام لیتے تو کھیل کا منظر الگ قسم کا ہوسکتا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے 8 لیگ میچز جیتے مگر ان دو پریشر میچز میں ویسا پرفارم نہیں کرپائے جیسا کرنا چاہیے تھا، ہم اپنے شائقین سے معذرت خواہ ہیں، اگلے سیزن میں چیمپئن بننے کی پوری کوشش کریں گے۔

دوسری جانب میچ کے ہیرو حضرت اللہ زازئی اپنی ٹیم پشاور زلمی کو فتح دلانے پر کافی خوش ہیں،انھوں نے کہاکہ پچ کافی مشکل تھی، اس لے سست روی سے آغاز کر کے خود کو ایڈجسٹ کرنا چاہا،ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اگر پچ آسان ہوتی تو میچ کافی پہلے ختم ہوجاتا۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -