افغانستان میں بد امنی سے پاکستان اور ایران دونوں متاثر ہوئے ، وزیر خارجہ 

افغانستان میں بد امنی سے پاکستان اور ایران دونوں متاثر ہوئے ، وزیر خارجہ 
افغانستان میں بد امنی سے پاکستان اور ایران دونوں متاثر ہوئے ، وزیر خارجہ 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغانستان کیلئے ایران کے نمائندہ خصوصی ابراہیم طاہریان نے ملاقات کی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، افغان عمل ، خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ابراہیم طاہریان کو ایران میں صدارتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ،شاہ محمود قریشی نے ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور ایران میں گہرے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں ، افغانستان میں بد امنی کے باعث پاکستان اور ایران دونوں متاثر ہوئے ہیں ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں وزیر خارجہ جواد ظریف کا کردار قابل تحسین ہے ، پاکستان، خطے میں قیام امن کیلئے افغانستان کے امن کو ناگزیر سمجھتا ہے ، پاکستان کا ہمیشہ یہ موقف رہاہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان مسئلے کا دیر پا سیاسی حل نکالا جائے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں قیام امن کیلئے ایران کی کاوشوں کی تعریف کی ، افغانستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی تشویش کا باعث ہے ۔

مزید :

قومی -