پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کی ماں کے ساتھ لڑکی کے اہل خانہ کے بااثر افراد کا ایسا شرمناک سلوک کہ جان کر روح کانپ اٹھے 

پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کی ماں کے ساتھ لڑکی کے اہل خانہ کے بااثر افراد کا ...
پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کی ماں کے ساتھ لڑکی کے اہل خانہ کے بااثر افراد کا ایسا شرمناک سلوک کہ جان کر روح کانپ اٹھے 

  

مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بیٹے کی محبت کی شادی کی سزا بااثر افراد نے اس کی ماں کو دیدی ، انتہائی افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ مظفر گڑھ کے علاقے علی پور پولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا ، ناصر نے پسند کی شادی کی جس پر لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کی ماں کو اغواءکیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ زیادتی کی کوشش بھی کی ، ملزمان نے 50 سالہ خاتون کو صرف تشدد کا نشانہ ہی نہیں بنایا بلکہ اسے گھسیٹتے رہے ، کپڑے پھاڑ دیئے اور جسم پر جلتے ہوئے سیگریٹ سے نشانات بھی لگائے ۔

پولیس کا کہناہے کہ یہ تمام واقعہ پسند کی شادی کرنے کی وجہ سے پیش آیاہے ، ملزمان نے لڑکے کے والدین کو اغواءکیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے اور وہاں انہیں جنسی ، ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔پولیس نے مغیوں کو بازیاب کروالیا ہے اور تین افراد کو گرفتار کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -مظفرگڑھ -