قیادت پر جموں کی نشست کا ٹکٹ بیچنے کا الزام لگاکر پی ٹی آئی رہنما طاہر کھوکر مستعفی

قیادت پر جموں کی نشست کا ٹکٹ بیچنے کا الزام لگاکر پی ٹی آئی رہنما طاہر کھوکر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزادکشمیر کے رہنما محمد طاہر کھوکھر نے تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا،  انہوں اپنا ستعفیٰ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بھجوادیاہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انہوں نے الزام عائد کیاکہ مہاجرین کے حلقوں میں جعلی ووٹ بنوانے میں پی ٹی آئی آزاد کشمیرکی اعلیٰ قیادت ملوث ہے۔ طاہر کھوکر نے الزام عائد کیا کہ ایل اے 34 جموں 1 کا ٹکٹ کروڑوں روپے میں فروخت کیاگیا، پیسے لینے والوں میں پارلیمانی بورڈ کے ممبران سمیت وفاقی وزیر بھی شامل ہیں۔