9لاکھ روپے کے ہمراہ گھر سے بھاگنے والی 10 سالہ بچی ریلوے پولیس کو مل گئی ، پھر کیا ہوا؟
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ریلوے پولیس سیالکوٹ نے گھر سے ناراض ہوکر بھاگنے والی 10 سالہ بچی کوبھاری رقم سمیت برآمد کرکے ورثا کے حوالے کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ریلوے ملک عتیق نے بتایا کہ 10 سالہ شگفتہ اعجاز گھر سے ناراض ہوئی اور 9 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی لے کر سیالکوٹ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل نجم وقار نے بچی کو تحویل میں کے کر تھانے منتقل کر دیا۔پولیس نے ورثا کو بلا کربچی کو رقم سمیت ان کے حوالے کر دیا۔ایس ایس پی ملک عتیق نے ریلوے پولیس سیالکوٹ کو تعریفی اسناد اور کیش انعام دینے کا اعلان کیا۔